Brailvi Books

نصاب التجوید
9 - 79
سبق نمبر ۴ 

کچھ ضروری اصطلاحات
(۱)حروف : الف سے یا تک تمام حروف ہیں جن کی تعداد ۲۹ ہے ان کو حروف تہجی کہتے ہیں۔

(۲)حروف حلقی : وہ تما م حروف جو حلق سے ادا ہوتے ہیں ان کی تعداد ۶ ہے اوروہ یہ ہیں (ء ، ھ ، ع ، ح ، غ ، خ)

(۳) حروف مستعلیہ : وہ حروف جو ہر حال میں پُر پڑھے جاتے ہیں ۔ان کی تعداد۷ہے ۔ (خ، ص،ض، ط،ظ ،غ اورق )حروفِ مستعلیہ کا مجموعہ خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ ہے ۔

(۴)حروف شفوی : وہ حروف جو ہونٹوں سے ادا ہوتے ہیں ۔ تعداد کے اعتبار سے ۴ہیں ۔(ب ۔م۔ و۔ ف)

(۵)حروفِ مدّہ: (حروف ہوائیہ )وہ حروف جو ہوا پر ختم ہوجاتے ہیں ۔ انکی مقدار ایک الف کے برابر ہوتی ہے ۔''ا''ماقبل مفتوح ، ''و''ساکن ماقبل مضموم،''ی'' ساکن ماقبل مکسور۔

(۶)حروفِ لین: وہ حروف جو نرمی سے پڑھے جاتے ہیں ۔''و '' اور''ی'' ساکن ماقبل مفتوح ۔ 

( ۷)حرکت : زبر، زیراور پیش میں سے ہر ایک کو حرکت کہتے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر حرکات کہتے ہیں ۔
Flag Counter