(۲۲)اظہار : (ظاہر کرنا)نون ساکن ، نون تنوین اورمیم ساکن کو بغیر غنہ کے ظاہر کر کے پڑھنا۔
(۲۳)اقلاب:(تبدیل کرنا)نون ساکن اورنونِ تنوین کو میم سے بدل دینا (یہ صرف اس کے ساتھ خاص ہے )
(۲۴)اِخفاء : (چھپانا)نون ساکن اورمیم ساکن کو چھپاکر ادا کرنا۔
(۲۵)غُنّہ : ناک میں آواز لے جانا۔
(۲۶)موقوف علیہ : جس حرف پر وقف کیا جائے ۔
(۲۷)وقف:وقف کا لغوی معنٰی ٹھہرنا، رکنا ۔ اصطلاح تجوید میں کلمہ کے آخر پرسانس اورآواز توڑ دینا اورموقوف علیہ (جس پر وقف کیا جائے )اگر متحرک ہوتو ساکن کردینا وقف کہلاتاہے۔
(۲۸)اِدغام : (ملانا)دوحرفوں کو ملادینا۔ (پہلا مدغم اوردوسرا مدغم فیہ کہلاتاہے)
(۲۹)مُدْغَمْ فِیہ : جس حرف میں ادغام کیا گیا ہو۔
(۳۰)سکون : سکون جزم کو کہتے ہیں ۔
(۳۱)ساکن :جس حرف پر سکون ہو اسے ساکن کہتے ہیں ۔
سوالات سبق نمبر ۴
۱۔ حروف تہجی سے کیا مراد ہے اوران کی تعداد کتنی ہے ؟
۲۔ حروف مدّہ اورحروف لین سے کیا مراد ہے ؟
۳۔ ترتیل ، حدراور تدویر کی تعریف بیان کریں۔