Brailvi Books

نصاب المنطق
98 - 144
ہونے کی وجہ سے گدھے کا ناھق ہونا لازم آئے بلکہ یہ ایک اتفاقی بات ہے کہ گدھا ناہق ہے اور انسان ناطق ۔مذکورہ بالا تعریفات میں علاقہ کا لفظ ذکر کیا گیا ہے لہذا علاقہ کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے۔
علاقہ اور اسکی اقسام
علاقہ کی تعریف:
    ''أَمْرٌ بِسَبَبِہٖ یَسْتَصْحِبُ الْمُقَدَّمُ التَّالِی ''
علاقہ وہ سبب ہے جس کی وجہ سے مقدم تالی کے ساتھ رہنا چاہتاہویعنی جب مقدم پایاجائے تو تالی بھی پائی جائے ۔جیسے
اِنْ کَانَتِ الشَّمْسُ طَالِعَۃً فَالنَّھَارُ مَوْجُوْدٌ ۔
اس مثال میں مقدم (سورج کے طلوع ہونے) اورتالی( دن کے موجود ہونے) کے درمیان ایسا تعلق ہے کہ اگر مقدم پایا جائے گا تو تالی اس کے ساتھ ضرو رپائی جائے گی لہذا یہی تعلق علاقہ کہلاتاہے۔
علاقہ کی اقسام
    اس کی دوقسمیں ہیں :        ۱۔ علیت         ۲۔ تضایف
۱۔ علیت:
    اس کی تین صورتیں ہونگی:

    ۱۔۔۔۔۔۔ مقدم تالی کیلئے علت ہو۔ جیسے:
اِنْ کَانَتِ الشَّمْسُ طَالِعَۃً فَالنَّھَارُ مَوْجُوْدٌ
 (اگر سورج طلوع ہوگا تو دن موجود ہو گا)۔
وضاحت:
    اس مثال میں سورج کا طلوع ہونا دن کے موجود ہونے کے لئے علت ہے یعنی دن اسی وقت موجود ہوگا جب سورج ہوگا ۔
Flag Counter