وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے'' محمول کے ثبوت'' یا''سلب کاحکم'' کیاگیا ہو دائمی طور پر جب تک موضوع وصف عنوانی کے ساتھ متصف ہو۔
کُلُّ کَاتِبٍ مُتَحَرِّکُ الأَصَابِعِ بِالدَّوَامِ مَادَامَ کَاتِبًا،لاَشَی مِنَ الْکَاتِبِ بِسَاکِنِ الأَصَابِعِ بِالدَّوَامِ مَادَامَ کَاتِبًا۔
وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے ''محمول کے ثبوت کاحکم'' یا''سلب کاحکم '' ضروری طور پر کسی معین وقت میں کیا گیا ہو۔ جیسے
کُلُّ قَمَرٍ مُنْخَسِفٌ بِالضَّرُوْرَۃِ وَقْتَ حَیْلُوْلَۃِ الأَرْضِ بَیْنَہ، وَبَیْنَ الشَّمْسِ ،لاَشَیْءَ مِنَ الْقَمَرِ بِمُنْخَسِفٍ بِالضَّرُوْرَۃِ وَقْتَ التَّرْبِیْعِ۔
چاند گرہن اس وقت ہوتاہے جب سورج اورچاند کے درمیان زمین آجاتی ہے اوروہ وقت جس میں سورج اورچاند کے درمیان زمین نہ آئے اس کو عربی میں وقت تربیع کہتے ہیں۔