Brailvi Books

نصاب المنطق
91 - 144
۶۔ منتشرہ مطلقہ:
    وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے ''محمول کے ثبوت'' یا ''سلب کاحکم'' ضروری طورپرکسی غیر معین وقت میں کیاگیاہو۔جیسے
کُلُّ حَیَوَانٍ مُتَنَفِّسٌ بِالضَّرُوْرَۃِ وَقْتًا مَّا،لاَشَی مِنَ الْحَجَرِ بِمُتَنَفِّسٍ بِالضَّرُوْرَۃِ وَقْتًامَّا۔
۷۔ مطلقہ عامہ:
    وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے'' محمول کے ثبوت'' یا ''سلب کا حکم کیا'' گیا ہو ضروری طور پر تینوں زمانوں میں سے کسی بھی ایک زمانے میں ۔جیسے
کُلُّ اِنْسَانٍ ضَاحِکٌ بِالْفِعْلِ ،لاَشَی مِنَ الاِنْسَانِ بِضَاحِکٍ بِالْفِعْلِ۔
۸۔ ممکنہ عامہ:
    وہ قضیہ موجہہ ہے جس میں موضوع کیلئے محمول کی جانب مخالف کے ضروری ہونے کی نفی کا حکم ہو۔ ،جیسے
کُلُّ نَارٍ حَارَّۃٌ بِالاِمْکَانِ الْعَامِّ، لاَشَی مِنَ النَّارِ بِبَارِدٍ بِالاِمْکَانِ الْعَامِّ۔
فائدہ:
    قضیہ موجہہ بسیطہ کی اقسام کو بسائط ثمانیہ کہاجاتاہے۔
Flag Counter