Brailvi Books

نصاب المنطق
89 - 144
۲۔ مُرَکَّبَہ:
    وہ قضیہ موجہہ جس میں ایجاب وسلب دونو ں کا حکم ہو ۔مثلا:
بالضرورۃِ کلُّ کاتبٍ متحرکُ الاصابعِ ما دام کاتبالا دائما۔
بسیطہ کی اقسام
اس کی آٹھ قسمیں ہیں ۔

۱۔ ضروریہ مطلقہ    ۲۔ دائمہ مطلقہ    ۳۔ مشروطہ عامہ      ۴۔ عرفیہ عامہ 

۵۔ وقتیہ عامہ    ۶۔ منتشرہ مطلقہ     ۷۔ مطلقہ عامہ     ۸۔ ممکنہ عامہ
۱۔ ضروریہ مطلقہ:
    وہ قضیہ ہے جس میں موضوع کے لئے'' ثبوت محمول کا حکم'' یا'' سلب محمول کا حکم'' ضروری ہو جب تک موضوع کی ذات موجود ہو۔ جیسے
کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ بِالضَّرُوْرَۃِ، أَلاِنْسَانُ لَیْسَ بِحَجَرٍ بِالضَّرُوْرَۃِ ۔
۲۔ دائمہ مطلقہ:
    وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے ''محمول کے ثبوت کا حکم'' یا'' سلب کا حکم'' دائمی ہو جب تک ذاتِ موضوع موجودہے ۔جیسے
کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ بِالدَّوَامِ ، لاَشَیْءَ مِنَ الاِنْسَانِ بِحَجَرٍ بِالدَّوَامِ۔
۳۔مشروطہ عامہ:
    وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے'' محمول کے ثبوت کا حکم'' یا''سلب کا حکم کیا گیا ہو ''ضروری طور پر جب تک ذات موضوع وصف عنوانی کے ساتھ متصف ہو ۔جیسے
کُلُّ
Flag Counter