Brailvi Books

نصاب المنطق
83 - 144
لیکن افراد کی کمیت یعنی کلیت وجزئیت بیان نہ کی گئی ہو۔جیسے
أَلاِنْسَانُ کَاتِبٌ۔
۴۔ قضیہ محصورہ:
    وہ قضیہ حملیہ ہے جسکا موضوع کلی ہو اور محمول کا حکم موضوع کے افراد پر لگایا گیاہو۔ اور افراد کی کمیت بھی بیان کردی گئی ہو۔ جیسے
کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ، بَعْضُ حَیَوَانٍ اِنْسَانٌ۔
قضیہ محصورہ کی اقسام:
قضیہ محصورہ کی چارقسمیں ہیں۔

۱۔ موجبہ کلیہ    ۲۔موجبہ جزئیہ     ۳۔ سالبہ کلیہ    ۴۔ سالبہ جزئیہ
۱۔موجبہ کلیہ:
    وہ قضیہ محصورہ جس میں محمول کا حکم موضوع کے تمام افراد کیلئے ثابت ہو۔ جیسے:
کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ۔
۲۔ موجبہ جزئیہ:
    وہ قضیہ محصورہ جس میں محمول کا حکم موضوع کے بعض افراد کیلئے ثابت ہو۔ جیسے:
بَعْضُ الْحَیَوَانِ اِنْسَانٌ۔
۳۔ سالبہ کلیہ:
    وہ قضیہ محصورہ جس میں محمول کے حکم کی، موضوع کے ہرہرفرد سے نفی کی گئی ہو۔جیسے:
لاَشَیْءَ مِنَ الاِنْسَانِ بِحِمَارٍ۔
۴۔ سالبہ جزئیہ:
    وہ قضیہ محصورہ جس میں محمول کے حکم کی ،موضوع کے بعض افراد سے نفی کی گئی ہو۔ جیسے:
بَعْضُ الْحَیَوَانِ لَیْسَ بِحَمَارٍ۔
Flag Counter