Brailvi Books

نصاب المنطق
81 - 144
لاعالم ہے) ،مذکورہ بالا امثلہ قضایا موجبہ کی تھیں اب سالبہ کی مندرجہ ذیل ہیں:
اللاحی لیس بعالم، العالم لیس بلاحی، اللاحی لیس بلا جماد۔
۲۔ قضیہ حملیہ غیر معدولہ:
    وہ قضیہ حملیہ جس میں حرف سلب طرفین (موضوع، محمول) میں سے کسی کا بھی جز نہ بنے ۔جیسے:
زَیْدٌ قَائِمٌ، زَیْدٌ لَیْسَ بِقَائِمٍ۔
اگر قضیہ موجبہ میں حرف سلب طرفین میں سے کسی کا جز نہ بنے تو اس قضیہ کو محصلہ کہتے ہیں جیسے
زَیْدٌ قَائِمٌ
اوراگر قضیہ سالبہ میں جز نہ بنے تواس کو بسیطہ کہتے ہیں۔ جیسے:
زَیْدٌ لَیْسَ بِقَائِم۔
٭٭٭٭٭
مشق
سوال نمبر1:۔ حرف سلب کے موضوع یامحمول کا جز بننے یا نہ بننے کے اعتبار سے قضیہ حملیہ کی اقسام بیان کریں۔

سوال نمبر2:۔معدولۃالموضوع اور معدولۃ الطرفین کسے کہتے ہیں؟
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
Flag Counter