۱۔ حمل بالاشتقاق:
وہ حمل جو''فی''،''ذو'' یا''لام'' کے واسطے سے ہو جیسے
زَیْدٌ فِی الدَّارِ، اَلْمَالُ لِزَیْدٍ ،خَالِدٌ ذُوْمَالٍ
اسے حمل بالاشتقاق کہنے کی وجہ یہ ہے کہ جہاں ان حروف کے ذریعے حمل ہوتاہے وہاں کوئی مشتق محذوف ہوتاہے۔
۲۔حمل بالمواطاۃ:
وہ حمل جوبلاواسطہ ہو جیسے
زَیْدٌ کَاتِبٌ۔
*****