قضیہ حملیہ کی مختلف اعتبارات کی بناء پر چھ طرح سے تقسیم کی جاتی ہے۔ ۱۔رابطہ کے مذکورہونے یانہ ہونے کے اعتبارسے۔ ۲۔ایجاب وسلب کے اعتبار سے۔ ۳۔حرف سلب کے موضوع ومحمول کا جز بننے یا نہ بننے کے اعتبارسے۔ ۴۔موضوع کے کلی یاجزئی ہونے کے اعتبار سے۔ ۵۔وجود موضوع کے اعتبار سے ۔ ۶۔جہت کے مذکور ہونے یانہ ہونے کے اعتبارسے۔
رابطہ کے مذکورہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے قضیہ حملیہ کی تقسیم
اس اعتبار سے قضیہ حملیہ کی دو قسمیں ہیں: ۱۔ثُنائیہ ۲۔ثُلاثیہ
۱۔ ثنائیہ:
وہ قضیہ حملیہ جس میں رابطہ محذوف ہو جیسے
زَیْدٌ قَائِم۔
۲۔ ثلاثیہ:
وہ قضیہ حملیہ جس میں رابطہ مذکور ہو جیسے
زَیْدٌ ھُوَ قَائِم۔