Brailvi Books

نصاب المنطق
75 - 144
ہوگا۔یہ قضیہ دوقضیوں
کَانَتِ الشَّمْسُ طَالِعَۃً
اور
أَلنَّھَارُ مَوْجُوْدٌ
کی طرف تقسیم ہورہاہے۔
قضیہ حملیہ اور شرطیہ کے اجزاء
قضیہ حملیہ کے اجزاء:
قضیہ حملیہ کے تین اجزاء ہیں:     ۱۔ موضوع        ۲۔ محمول        ۳۔ رابطہ
موضوع:
    محکوم علیہ کو موضوع کہتے ہیں۔
محمول:
     محکوم بہ کو محمول کہتے ہیں۔
رابطہ:
     وہ لفظ جونسبت پردلالت کرے اس کو رابطہ کہتے ہیں۔
وضاحت:
    زَیْدٌ ھُوَ قَائِمٌ
اس مثال میں زید موضوع (محکوم علیہ) قائم محمول(محکوم بہ) اور ھُوَ رابطہ ہے۔
فائدہ:
   قضیہ حملیہ میں رابطہ مذکور ہونے کی صورت میں اسے قضیہ ثُلاثِیَّہ اور محذوف ہونے کی صورت میں قضیہ ثُنَائِیَّہ کہتے ہیں۔ پہلے کی مثال
زَیْدٌ ھُوَ قَائِمٌ
اور دوسرے کی مثال
زَیْدٌ قَائِمٌ۔
Flag Counter