ایسے سوال میں سائل کا مقصود یہ ہوتاہے کہ مجھے کوئی ایسی شی بتاؤ جو انسان کی حقیقت سے توخارج ہولیکن اس کو تمام غیروں سے ممتازکردے۔ ایسی شی صرف خاصہ ہی ہوسکتی ہے ۔
٭٭٭٭٭
مشق
سوال نمبر1:۔معرِّف کی تعریف،شرائط اور اقسام تفصیلا بیان کریں۔ سوال نمبر2:۔''ما ھو'' کی اصطلاح سے کیا مراد ہے؟نیز بتائیں کہ ''ما ھو'' کا جواب کتنی اشیاء کے ذریعے دیا جاسکتا ہے ؟ سوال نمبر3:۔درج ذیل سے معرف کی اقسام پہچانیں۔ جسم ناہق ۔حمار کے لئے۔جسم ضاحک۔انسان کے لئے۔ حساس ۔حیوان کے لئے۔ حیوان ناطق۔ انسان کے لئے۔ حیوان صاہل ۔ فرس کے لئے سوال نمبر4:۔''ایٌّ''کے جواب کی وضاحت بیان کریں۔
*....*....*....*