تمام مشترک اس جز مشترک کو کہتے ہیں جو چندحقیقتوں کے تمام اجزاء مشترکہ کو گھیرے ہوئے ہو۔ جیسے حیوان۔ یہ انسان ،فرس،غنم اور حمار وغیرہ کے تمام اجزاء مشترک (جوہر،جسم نامی، حساس ،متحرک بالارادہ) کو گھیرے ہوئے ہے۔
أَیٌّ کا استعمال:
کسی شے کو اس کے غیر سے ممتاز کرنے کیلئے أَیٌّ کا لفظ استعمال کیا جاتاہے ۔
أَیٌّ کا جواب:
أَیٌّ کے جواب میں دوچیزیں واقع ہوسکتی ہیں ۔ ۱۔فصل ۲۔ خاصہ
۱۔فصل:
جب سائل سوال میں أَیُّ شیٍ کے ساتھ فی ذاتہ کا اضافہ کرے جیسے
أَلاِنْسَانُ أَیُّ شَیء ھُو فِیْ ذَاتِہ؟
تو اس کے جواب میں ناطق بولیں گے ۔
وضاحت:
کیونکہ ایسے سوال سے سائل کا مقصد یہ ہوتاہے کہ اسے کوئی ایساحقیقت کا جز بتایا جائے جو تمام مشترک نہ ہو۔اور انسان کو اس کے تمام غیروں سے جدا کردے۔ اورایسا جزء صرف فصل ہی ہوسکتا ہے۔
۲۔خاصہ:
جب سائل سوال میں ای شی کے ساتھ فی عرضہ کا اضافہ کرے۔جیسے
أَلاِنْسَانُ