کیونکہ یہاں سائل کا مقصد جزئی کی ماہیتِ مختصہ کو جانناہے اور یہ مقصد نوع کے ذریعے ہی پورا کیا جاسکتاہے۔ لہذا جواب میں نوع واقع ہو گا۔
۲۔ جب سائل ایک ہی حقیقت کے چند افراد کے بارے میں سوال کرے۔جیسے
زَیْدٌ وَبَکْرٌ وَ عُمَرُ مَاھُمْ؟
کیونکہ ایسے سوال میں سائل کا مقصود یہ ہوتاہے کہ وہ سوال میں مذکور افراد کی ماہیت کو جانے جوکہ تمام افراد میں متفق اورمتحد ہو اور سائل کے اس مقصد کو صرف نوع کے ذریعے ہی پورا کیا جاسکتاہے ۔
اگر سائل چند مختلف الحقائق اشیاء کے متعلق سوال کرے۔جیسے
أَلاِنْسَانُ وَالْبَقَرُ وَالْفَرَسُ مَا ھِیَ ؟
کیونکہ اس وقت سائل کامقصدیہ ہوتاہے کہ مجھے کوئی ایسی حقیقت بتاؤ جو تمامِ