Brailvi Books

نصاب المنطق
69 - 144
(۔۔۔۔۔۔''مَاھُوَ'' اور''أَیٌّ'' کابیان ۔۔۔۔۔۔)
    ''ماھو''ا ور''أی'' کی اصطلاح علم منطق میں کسی شے کے بارے میں سوال کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے اوران دونوں کے استعمال میں فرق ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ماھو کا استعمال:
    ماھو کے ذریعے کسی شے کی حقیقت کے بارے میں سوال کیاجاتاہے۔
ماھو کا جواب:
ماھو کے جواب میں تین چیزیں واقع ہوسکتی ہیں ۔
۱۔ حد تام         ۲۔ نوع         ۳۔ جنس
۱۔ حد تام:
    جب سائل صرف ایک ہی کلی کے بارے میں سوال کرے جیسے
أَلاِنْسَانُ مَاھُو؟
تو اس کے جواب میں حیوان ناطق کہا جائے گا ۔جو کہ انسان کے لئے حد تام(یعنی انسان کی مکمل تعریف) ہے۔
وضاحت:
    کیونکہ اس سوال سے سائل کا مقصد یہ ہوتاہے کہ وہ سوال میں ذکرکردہ کلی کی حقیقت کو وضاحت کے ساتھ جانے اور اس کایہ مقصد اسی صورت میں پورا ہوسکتاہے جب ہم اسے حدتام کے ساتھ جواب دیں۔
Flag Counter