نصاب المنطق |
یعنی امور معلومہ کو اس طرح ترتیب دینا کہ اس ترتیب سے کسی امر مجہول کا علم حاصل ہو،جیسے ہمیں معلوم ہے کہ عالم متغیر ہے اوریہ بھی معلوم ہے کہ ہرمتغیر چیز حادث ہے جب ہم نے ان دونوں کو ترتیب دیا کہ عالم متغیر ہے اور ہرمتغیر چیز حادث ہے تو ہمیں تیسری چیز معلوم ہوئی کہ عالم حادث ہے۔
٭٭٭٭٭
مشق
سوال نمبر1:۔منطق کی اصطلاحی تعریف،موضوع اور غرض وغایت بیان کریں۔ سوال نمبر2:۔تصورو تصدیق کی اقسام مع امثلہ بیان کریں۔ سوال نمبر3:۔منطق کی ضرورت پر بحث کریں۔ سوال نمبر4:۔نظر و فکر کی اصطلاح کی وضاحت مثال کے ذریعے کیجیے۔ سوال نمبر5:۔درج ذیل امثلہ میں تصور و تصدیق نیزانکی اقسام کی پہچان کریں۔ زید کا قلم، دھوپ، جن، آسمان، زمین، قرآن، حدیث، سورج موجود ہے۔ حرارت، آسمان نیلا ہے۔ پاکستان ہمارا وطن ہے۔