اِنْ کَانَ بِالْجِنْسِ الْبَعِیْدِ وَالْخَاصَّۃِ أَوْبِالْخَاصَّۃِ وَحْدَھَا یُسَمّٰی رَسْمًا نَاقِصًا۔
اگر تعریف جنسِ بعید اورخاصہ سے ہو یا صرف خاصہ سے ہوتو اسے رسمِ ناقص کہتے ہیں جیسے: جسمِ ضاحک یا صرف ضاحک کے ذریعے انسان کی تعریف کرنا رسمِ ناقص ہے کیونکہ جسم انسان کیلئے جنسِ بعید اورضاحک انسان کا خاصہ ہے۔
فائدہ:
تعریف کی دو قسمیں ہیں تعریفِ حقیقی اورتعریفِ لفظی، جس تعریف کا بیان ہوا وہ حقیقی ہے اور غیر مشہور لفظ کی مشہور لفظ سے تعریف کرنے کو تعریف ِلفظی کہتے ہیں جیسے غضنفر کی تعریف اسد سے کرنا۔
*****
سبق نمبر: 27