''فَالتَّعْرِیْفُ اِنْ کَانَ بِالْجِنْسِ الْقَرِیْبِ وَالْفَصْلِ الْقَرِیْبِ یُسَمّٰی حَدًّا تَامًّا''
اگر تعریف جنسِ قریب اورفصلِ قریب سے ہو تواسے حدتام کہتے ہیں ۔جیسے حیوانِ ناطق ،انسان کیلئے حدتام ہے کیونکہ حیوان انسان کیلئے جنس قریب اور ناطق انسان کیلئے فصل قریب ہے۔
''اِنْ کَانَ بِالْجِنْسِ الْبَعِیْدِ وَالْفَصْلِ الْقَرِیْبِ أَوْبِہٖ وَحْدَہٗ یُسَمّٰی حَدًّا نَاقِصًا''
اگر تعریف جنسِ بعید اور فصلِ قریب سے ہو یا صرف فصلِ قریب سے ہوتو اسے حدِّ ناقص کہتے ہیں۔ جیسے: جسمِ ناطق یا صرف ناطق کے ذریعے انسا ن کی تعریف کرناحدِّ ناقص ہے کیونکہ جسم انسان کیلئے جنسِ بعید اور ناطق انسان کیلئے فصلِ قریب ہے۔
''اِنْ کَانَ بِالْجِنْسِ الْقَرِیْبِ وَالْخَاصَّۃِ یُسَمّٰی رَسْمًا تَامًّا''
اگر تعریف جنسِ قریب اورخاصہ سے ہو تو اسے رسمِ تام کہتے ہیں ۔ جیسے حیوانِ ضاحک کے ذریعے انسان کی تعریف کرنا انسان کیلئے رسمِ تام ہے کیونکہ حیوان انسان کیلئے جنسِ قریب اور