Brailvi Books

نصاب المنطق
66 - 144
سبق نمبر: 26
(۔۔۔۔۔۔ معرِّف کا بیان ۔۔۔۔۔۔)
    منطق کا موضوع ''معلومات تصوریہ'' اور'' معلو مات تصدیقیہ'' ہیں معلومات تصدیقیہ کو حجت کہتے ہیں جس کا بیان آگے آئے گا یہاں پر معلومات تصوریہ کا بیان کیا جاتاہے ۔معلومات تصوریہ کو قولِ شارح اور معرِّف بھی کہتے ہیں ۔ان معلومات تصوریہ سے جو مجہولِ تصوری حاصل ہو اسے معرَّف کہتے ہیں جیسے حیوانِ ناطق سے انسان کا علم حاصل ہوتاہے۔ لہذاحیوانِ ناطق معرِّف اور انسان معرَّف ہے ۔
معرِف کی تعریف:
    ''مُعَرِّفُ الشَّیْ ءِ مَایُحْمَلُ عَلَیْہِ لِاِفَادَۃِ تَصَوُّرِہٖ''
یعنی کسی شئے کا معرف وہ مفہوم ہوتا ہے جو اس شے پر محمول ہو،تاکہ اس شئے کے تصور کا فائدہ دے۔مثلا حیوانِ ناطق ،انسان کے لئے۔
وضاحت:
    اس مثال میں انسان ''معرَف یاشے '' اور حیوانِ ناطق ''معرِف''ہے۔اس معرِف یعنی حیوان ناطق کو انسان پر اس لئے محمول کیا گیا تاکہ انسان کی حقیقت معلوم ہوجائے ۔
معرِف کی شرائط :
معرِف کے صحیح ہونے کیلئے دوشرائط ہیں :

    ۱۔ معرِف اور معرَف میں تساوی کی نسبت ہو۔
Flag Counter