وہ عرض ہے جومعروض سے جداہوجاتاہو۔ جیسے: غصہ کی سرخی۔
وضاحت۔
''چہرہ'' معروض اور'' غصہ کی سرخی'' عرض ہے ۔جو انسان کے
"Normal"
ہوتے ہی چلی جاتی ہے۔
۲۔ناقابل زوال:
وہ عرض ہے جومعروض سے جدانہ ہوتاہو۔ جیسے: حرکت شمس ۔ وضاحت۔''فلک ''معروض اور'' حرکت ''عرض ہے۔ جو آسمان سے جدا نہیں ہوتی۔
قابل زوال کی اقسام
اس کی دوقسمیں ہیں:
۱۔ سَرِیْعُ الزَّوَال ۲۔ بَطِیْئُی الزَّوَال
۱۔سریع الزوال:
وہ عرض ہے جواپنے معروض سے جلدی جداہوجاتاہو جیسے: غصہ کی سرخی ۔
۲۔ بطیئی الزوال:
وہ عرض ہے جواپنے معروض سے جلدی جدانہ ہو ۔جیسے: جوانی کہ یہ انسان سے جلدی جدا نہیں ہوتی۔