یعنی تصور ملزوم (انسان)سے تصور لازم (کتابت بالقوہ) حاصل نہیں ہوتا بلکہ ھمیں دلیل سے یہ بات ثابت کرنا پڑتی ہے کہ انسان کاتب بالقوہ ہے۔
۲ ۔ لازم غیربین بالمعنی الاعم:
وہ لازم ہے جس کے لزوم کا یقین تصورِ ملزوم اورتصورِ نسبت سے حاصل نہ ہو بلکہ دلیل کی بھی ضرورت پڑے۔ جیسے: حدوث ،عالم کیلئے۔
حدوث، عالم کیلئے ''لازم غیر بین بالمعنی الاعم'' اس لئے ہے کہ جب ان دونوں کا اوران کے درمیان جو نسبت ہے اس کا تصور کیا جائے تو پھر بھی ان کے درمیان لزوم کا یقین ثابت نہیں ہوتابلکہ اس طرح دلیل دینے کی ضرورت پیش آتی ہے کہ
أَلْعَالَمُ مُتَغَیِّرٌ وَکُلُّ مُتَغَیِّرٍ حَادِثٌ فَالْعَالَمُ حَادِثٌ۔