نصاب المنطق |
''ھُوَ کُلِّیٌّ خَارِجٌ عَنْ حَقِیْقَۃِ الأَفْرَادِ مَقُوْلٌ عَلیٰ أَفْرَادٍ وَاقِعَۃٍ تَحْتَ حَقِیْقَۃٍ وَاحِدَۃٍ وَعَلیٰ غَیْرِھَا''
یعنی عرض عام وہ کلی ہے جوافرادکی حقیقت سے خارج ہواورایسے افراد پر بولی جائے جوایک حقیقت کے تحت واقع ہوں اور ایسے افراد پربھی بولی جائے جن کی حقیقت مختلف ہو۔ جیسے: ماشی انسان کے افراد کیلئے بھی بولا جاتاہے اورغنم، فرس کے افرادکیلئے بھی بولا جاتاہے ۔
خاصہ کی اقسام
خاصہ کی دو قسمیں ہیں: ۱۔خاصہ شاملہ ۲۔ خاصہ غیر شاملہ
۱۔ خاصہ شاملہ:
وہ خاصہ ہے جوان تمام افراد میں پایا جائے جن کا وہ خاصہ ہے جیسے: کاتب بالقوہ ہونا انسان کیلئے۔
نوٹ:
بالقوۃ سے مراد کام کرنے کی صلاحیت ہو لیکن اس وقت نہ کرے۔
۲۔خاصہ غیرشاملہ:
وہ خاصہ ہے جو ان تمام افراد میں نہ پایا جائے جن کا وہ خاصہ ہے بلکہ بعض افراد میں پایا جائے جیسے: کاتب بالفعل ہونا انسان کیلئے۔
نوٹ:
بالفعل سے مراد کام کرنے کی صلاحیت بھی ہو اور اس وقت کرے بھی۔
فائدہ:
کلی ذاتی وعرضی کی ایک اور بھی تعریف کی گئی ہے ۔