Brailvi Books

نصاب المنطق
58 - 144
 کلی ذاتی:
    وہ کلی ہے جواپنے افراد کی حقیقت میں داخل ہو ۔
کلی عرضی:
    وہ کلی ہے جواپنے افراد کی حقیقت میں داخل نہ ہو۔
دونوں میں فرق:
    کلی ذاتی وعرضی کی مشہور تعریفات اور مذکورہ بالا تعریفات میں فرق یہ ہے کہ مشہور تعریف کے مطابق نوع ،کلی ذاتی کی ایک قسم ہے مگر مذکورہ بالا تعریفات کے مطابق نوع کلی عرضی کی قسم بن جائے گی ،کیونکہ یہ اپنے افراد کی حقیقت میں داخل نہیں بلکہ یہ اپنے افراد کی حقیقت کا عین ہے۔
فائدہ:
    کلی ذاتی وعرضی کی پانچوں قسموں کو کلیاتِ خمسہ کہاجاتاہے۔
٭٭٭٭٭
Flag Counter