Brailvi Books

نصاب المنطق
51 - 144
نوع موجود نہ ہو۔جیسے: عقل جبکہ جوہر کو اس کی جنس مانا جائے ۔
فائدہ:
نوع کی ایک دوسری قسم بھی ہے جس کو نوع اضافی کہا جاتاہے۔
نوع اضافی:
    ''ھُوَ مَا ھِیَۃٌ یُقَالُ عَلَیْھَا وَعَلیٰ غَیْرِھَا الْجِنْسُ فِیْ جَوَابِ مَاھُوَ''
یعنی نوعِ اضافی ایسی ماہیت ہے اگر اس کو کسی دوسری ماہیت سے ملا کر مَا ھُوَکے ذریعے سوال کیا جائے تو جواب میں جنس آئے جیسے: حیوان۔
وضاحت:
    حیوان نوعِ اضافی ہے کیونکہ اگر اس کو کسی دوسری ماہیت سے ملا کر ماھو کے ذریعے سوال کریں تو جواب میں جنس آئے گا۔جیسے:
أَلْحَیَوَانُ وَالشَّجَرُ مَاھُمَا
تواس کا جواب'' جسم نامی'' آئے گاجو کہ جنس ہے۔
 *****
Flag Counter