۱۔ قرب وبعد کے اعتبار سے فصل کی تقسیم
اس اعتبار سے فصل کی دوقسمیں ہیں ۔
''ھُوَ الْمُمَیِّزُ عَنِ الْمُشَارِکَاتِ فِی الْجِنْسِ الْقَرِیْبِ''
وہ فصل ہے جوماہیت کو جنس قریب کے مشارکات سے جداکردے جیسے: ناطق انسان کیلئے ۔
ناطق انسان کیلئے فصل قریب ہے کیونکہ حیوان جوکہ انسان کیلئے جنس قریب ہے ،اس میں جو چیزیں انسان کے ساتھ حیوان ہونے میں شریک ہیں(جیسے: فرس ، حمار وغیرہ) ناطق نے انسان کو ان سب سے جدا کردیا۔
'' ھُوَالْمُمَیِّزُ عَنِ الْمُشَارِکَاتِ فِی الْجِنْسِ الْبَعِیْدِ''
وہ فصل ہے جو کسی ماہیت کو جنس بعید کے مشارکات سے جدا کرے۔جیسے: حَسَّاسْ انسان کیلئے ۔