وہ تصور ہے جس میں نظر وفکریعنی دلیل کی ضرورت نہ ہو اسے'' تصورِ ضَرُورِی'' بھی کہتے ہیں جیسے: گرمی اورسردی کا تصور،خوشبو اور بدبوکاتصور،میٹھے اورکڑوے کا تصور۔
وہ تصور ہے جس میں نظر وفکریعنی دلیل کی ضرورت ہو اسے'' تصورِ کَسْبِی'' بھی کہتے ہیں جیسے: فرشتے اور جن کا تصور،انسان اور حیوان کی حقیقتوں کا تصور۔
وہ تصدیق ہے جس میں نظر وفکریعنی دلیل کی ضرورت نہ ہو اسے'' تصدیقِ ضروری'' بھی کہتے ہیں جیسے: دوچار کا نصف ہے ، آگ گرم ہے،چینی میٹھی ہے،برف ٹھنڈی ہے۔
وہ تصدیق ہے جس میں نظر وفکریعنی دلیل کی ضرورت ہو اسے'' تصدیقِ کَسْبِی'' بھی کہتے ہیں۔ جیسے: عالَم قدیم نہیں ہے،صانع موجود ہے۔