ایک چیز کو دوسری چیز کیلئے ثابت کرنا جیسے: زید کھڑاہے۔اس مثال میں کھڑے ہونے کو زید کے لئے ثابت کیا گیا ہے۔
ایک چیز کی دوسری چیز سے نفی کرناجیسے: زید کھڑا نہیں ہے۔اس مثال میں کھڑے ہونے کی زید سے نفی کی گئی ہے۔
صرف زید کا علم '' تصور'' ہے۔اور جب اس کی طرف'' کھڑے ہونے ''یا ''نہ ہونے'' کی نسبت کی جائے۔ جیسے: زید کھڑا ہے یا زید کھڑا نہیں ہے تو اسے'' تصدیق'' کہتے ہیں۔نیز زید اور قیام کے درمیان جو نسبت(یعنی تعلق) ہے اسے حکم کہتے ہیں۔
سول نمبر1:۔علم کی تعریف و اقسام تحریر کریں۔
سوال نمبر2:۔حکم کی تعریف کریں نیز اس میں مذکور نسبت ایجابی اور نسبت سلبی کی وضاحت کریں۔