یعنی وہ جنس جس کے نیچے تو کوئی جنس نہ پائی جائے جبکہ اس کے اوپر جنس پائی جائے۔جیسے: حیوان۔
فائدہ:
جنسِ سافل کے تحت نوع پائی جاتی ہے جنس نہیں جیسے: حیوان کے تحت انسان ۔
۳۔جنس متوسط:۔
''وَھُوَ مَایَکُوْنُ تَحْتَہ، وَفَوْقَہ، جِنْسٌ''
یعنی وہ جنس جس کے اوپر بھی جنس ہواور نیچے بھی۔ جیسے: جسم نامی ۔
۴۔ جنس مفرد:
''ھُوَ مَالاَ یَکُوْنُ تَحْتَہ، جِنْسٌ وَلاَ فَوْقَہ، أَیْضًا''
یعنی وہ جنس جس کے اوپر نیچے کوئی جنس نہ ہو جیسے: عقل جبکہ جوہر کو اس کی جنس نہ مانا جائے ۔
*****