Brailvi Books

نصاب المنطق
47 - 144
اس ماہیت کے ساتھ ملا کر ماھما؟کے ذریعہ سوال کیا جائے تووہ جنس جواب میں نہ بولی جائے بلکہ کوئی دوسری جنس جواب میں بولی جائے۔جیسے: انسان کی جنس بعید جسم نامی ہے کیونکہ جسم نامی کے افراد میں کچھ ایسے افراد ہیں کہ جب ان کو انسان کے ساتھ ملاکرماہما؟کے ذریعہ سوال کیا جائے توجواب میں جسم نامی آئے گا اور بعض دوسرے ایسے افراد ہیں کہ جب ان کو انسان کے ساتھ ملا کر ماہما؟کے ذریعہ سوال کیا جائے تو جواب میں جسم نامی واقع نہ ہوگا۔چنانچہ جب سوال کیا جائے :
الانسان والنخل ماھما؟ الانسان والجامون(جامن)ماھما؟
توجواب میں جسم نامی آئے گا اور جب سوال کریں کہ
الانسان والحمار ماھما؟ الانسان والکلب ماھما؟
توجواب میں جسم نامی نہیں بلکہ حیوان آئے گا حالا نکہ نخل اورجامن کی طرح حمار اور کلب بھی جسم ِنامی کے افراد میں داخل ہیں۔
۲۔ ترتیب کے اعتبار سے جنس کی تقسیم
اس اعتبار سے جنس کی چار قسمیں ہیں:
۱۔جنس عالی:
    ''ھُوَ مَالاَیَکُوْنُ فَوْقَہ، جِنْسٌ وَیَکُوْنُ تَحْتَہ، جِنْسٌ''
یعنی وہ جنس جس کے اوپر توکوئی جنس نہ ہو لیکن اس کے نیچے جنس پائی جائے۔جیسے: جوہر ۔
فائدہ:
     جنس عالی کو جنس الاجناس بھی کہتے ہیں۔
Flag Counter