Brailvi Books

نصاب المنطق
46 - 144
سبق نمبر: 21
(۔۔۔۔۔۔جنس کی تقسیمات۔۔۔۔۔۔)
جنس کی دوطرح سے تقسیم کی جاتی ہے۔ 

(۱)۔۔۔۔۔۔قُرْب و بُعد کے اعتبار سے     (۲)۔۔۔۔۔۔ ترتیب کے اعتبار سے
۱۔قُرْب وبُعد کے اعتبار سے جنس کی تقسیم
اس اعتبار سے جنس کی دوقسمیں ہیں۔
۱۔جنس قریب        ۲۔جنس بعید
۱۔جنس قریب:
    کسی ماہیت کی جنس قریب وہ جنس ہے کہ اس جنس کے جس کسی فرد کو بھی اس ماہیت کے ساتھ ملا کر ماہما؟کے ذریعہ سوال کیا جائے تو جواب میں وہ جنس بولی جائے۔جیسے: انسان کی جنس قریب حیوان ہے کیونکہ حیوان کے جس فرد کو انسان کے ساتھ ملا کر ماہما؟سے سوال کریں تو جواب میں حیوان واقع ہوگا۔مثلا
 الانسان والاسد ماھما؟ الانسان والحمار ماھما؟ الانسان والبغل ماہما؟
ان سب سوالوں کاجواب ''حیوان''آئے گا۔لہذا ثابت ہوا کہ انسان کی جنس قریب حیوان ہے۔
۲۔ جنس بعید:
    کسی ماہیت کی جنس بعید وہ جنس ہے جس کے بعض افراد کو جب اس ماہیت کے ساتھ ملا کر ماہما؟کے ذریعہ سوال کیا جائے تو جواب میں وہ جنس واقع ہواور جب بعض دوسرے افراد کو
Flag Counter