Brailvi Books

نصاب المنطق
45 - 144
وضاحت:
    جیسے انسان اورفرس ان دونوں کی حقیقتیں مختلف ہیں جب ہم ان کے بارے میں ماھما سے سوال کریں گے توجواب میں حیوان آئے گالہذا حیوان جنس ہے۔
نوع کی تعریف:
    ''ھُوَکُلِّیٌّ مَقُوْلٌ عَلیٰ کَثِیْرِیْنَ مُتَّفِقِیْنَ بِالْحَقَائِقِ فِیْ جَوَابِ مَاھُوَ''
نوع ایسی کلی ہے جو ماھو کے جواب میں ایسے بہت سارے افراد پر بولی جائے جن کی حقیقتیں ایک جیسی ہوں۔جیسے: انسان ۔
وضاحت:
    جیسے زید ،عمر،بکران تینوں کی حقیقتیں ایک جیسی ہیں (یعنی تینوں حیوان ناطق ہیں) جب ہم ان کے بارے میں ما ھم سے سوال کریں گے توجواب میں انسان آئے گا لہذا معلوم ہواکہ انسان نوع ہے۔
فصل:
    ''ھُوَ کُلِّیٌّ مَقُوْلٌ عَلَی الشَّیْ ءِ فِی جَوَابِ ''أَ یُّ شَیْءٍ ھُوَ فِیْ ذَاتِہِ''
یعنی فصل ایسی کلی ہے جو ای شی ھو فی ذاتہ کے جواب میں کسی شی پر بولی جائے جیسے: ناطق۔
وضاحت:
    جب ہم انسان کے بارے میں سوال کریں کہ
أَلْاِنْسَانُ أَیُّ شَیْ ءٍ ھُوَ فِیْ ذَاتِہٖ
یعنی انسان اپنی ذات کے اعتبار سے کیا ہے تو جواب دیا جائے گا کہ وہ ناطق ہے لہذا معلوم ہوا کہ ناطق انسان کیلئے فصل ہے۔
٭٭٭٭٭
Flag Counter