Brailvi Books

نصاب المنطق
44 - 144
سبق نمبر: 20
کلی کے اپنے افراد کی حقیقت سے خارج ہونے 

یا نہ ہونے کے اعتبار سے تقسیم
اس اعتبار سے کلی کی دو قسمیں ہیں۔
۱۔ کلی ذاتی        ۲۔ کلی عرضی
۱۔کلی ذاتی:
    جو کلی اپنے افراد کی حقیقت سے خارج نہ ہواسے کلی ذاتی کہتے ہیں۔جیسے: جنس ،نوع ، فصل ۔
۲۔کلی عرضی:
    جو کلی اپنے افراد کی حقیقت سے خارج ہووہ کلی عرضی ہے جیسے: خاصہ ،عرض عام
کلی ذاتی کی اقسام
اس کی تین قسمیں ہیں۔
۱۔جنس         ۲۔نوع        ۳۔ فصل
۱۔جنس:
    ''ھُوَ کُلِّیٌّ مَقُوْلٌ عَلیٰ کَثِیْرِیْنَ مُخْتَلِفِیْنَ بِالْحَقَائِقِ فِیْ جَوَابِ مَاھُوَ''
یعنی جنس وہ کلی ہے جو مَاہُوَ کے جواب میں ایسے بہت سارے افراد پر بولی جائے جن کی حقیقتیں مختلف ہوں۔جیسے: حیوان۔
Flag Counter