Brailvi Books

نصاب المنطق
32 - 144
۶۔فرس:
    ''ھُوَ حَیَوَانٌ صَاھِلٌ''
یعنی ہنہنانے والا جاندار۔
۷۔ اسد:
    ''ھُوَ حَیَوَانٌ مُفْتَرِسٌ ''
یعنی چیرپھاڑ کرنے والاجاندار۔
۸۔ حمار:
    ''ھُوَحَیَوَانٌ نَاھِقٌ ''
یعنی رینکنے والا جاندار۔
۹۔ غنم:
    ''ھُوَ حَیَوَانٌ ذُوْدِغَاءٍ''
یعنی ''میں میں'' کرنے والاجاندار۔
۱۰۔ بقر:
    ''ھُوَ حَیَوَانٌ ذُوْخُوَارٍ''
یعنی'' باں باں'' کرنے والا جاندار۔
۱۱۔ لفظ:
    ''صَوْتٌ یَسْتَقِرُّ بِمَخْرَجٍ ''
یعنی ایسی آواز جو کسی مخرج پر ٹھہرے۔
۱۲۔ کلمہ:
    '' لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًی مُفْرَدٍ ''
یعنی وہ اکیلا لفظ جو کسی معنی کیلئے وضع کیا گیاہو۔
فائدہ:
    جوشے طول ،عرض،عمق کوقبول کرے وہ جسم مطلق ہے جیسے: کتاب اور جو صرف لمبائی اور چوڑائی کو قبول کرے وہ سطح ہے جیسے: کتاب کے صفحے کی ایک جانب اور جو فقط لمبائی کو قبول کرے وہ خط ہے جیسے: صفحہ کی ایک عمودی یاافقی طرف اور جولمبائی، چوڑائی ،گہرائی کو قبول نہ کرے وہ نقطہ ہے جیسے: صفحے کا انتہائی آخری کونہ۔
٭٭٭٭٭
Flag Counter