Brailvi Books

نصاب المنطق
31 - 144
سبق نمبر: 15
(۔۔۔۔۔۔اشیاء کی حقیقتیں ۔۔۔۔۔۔)
اس سبق میں چند اشیاء کی حقیقتیں بیان کی جائیں گی۔
۱۔جوہر:
''ھُوَ جِسْمٌ قَائِمٌ بِذَاتِہٖ ''
وہ جسم جس کا قیام کسی چیز کے پائے جانے پر موقوف نہ ہو ۔یعنی اپنے قائم ہونے میں غیر کا محتاج نہ ہو۔ جیسے: تمام اجسام (یعنی انسان،حیوان، چاند، سورج وغیرہ) جوہر ہیں۔
۲۔جسم:
    ''ھُوَ قَابِلٌ للاَ بْعَادِالثَّلاَ ثَہِ ''
یعنی جو ابعادِ ثلاثہ (طول ،عرض،عُمُق یعنی لمبائی، چوڑائی، گہرائی) کو قبول کرے۔جیسے: کمپیوٹر۔دروازہ وغیرہ
۳۔جسم نامی:
    ''ھُوَ جِسْمٌ نَامٍ''
یعنی ہر ایسا جسم جو بڑھنے والاہو۔جیسے: درخت۔
۴۔ حیوان:
    ''ھُوَ جِسْمٌ نَامٍ حَسَّاسٌ مُتَحَرِّکٌ بِالاِرَادَۃِ''
یعنی ہر وہ جسم نامی جس میں محسوس کرنے کی قوت ہو اوراپنے اختیار سے حرکت کرسکتاہو۔ جیسے: انسان ،گدھا، وغیرہ۔
۵۔ انسان:
    ''ھُوَ حَیَوَانٌ نَاطِقٌ ''
یعنی بولنے والا جاندار۔
Flag Counter