Brailvi Books

نصاب المنطق
33 - 144
سبق نمبر: 16
(۔۔۔۔۔۔مفہوم کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
    اس کی دو قسمیں ہیں ۔ ۱۔ جزئی         ۲۔ کلی
۱۔جزئی:
    ''ھُوَ مَفْہُوْمٌ اِمْتَنَعَ فَرْضُ صِدْقِہٖ عَلیٰ کَثِیْرِیْنَ''
وہ مفہوم جس کا صدق کثیرافراد پر تجویز کرناعقلا ممتنع ہو جیسے: زید کہ اس کا صدق ایک خاص اور متعین ذات پر ہوتا ہے۔
۲۔کلی :
    ''ھُوَ مَفْہُوْمٌ لاَ یَمْتَنِعُ فَرْضُ صِدْقِہٖ عَلیٰ کَثِیْرِیْنَ''
یعنی وہ مفہوم جس کا صدق کثیرافراد پر تجویز کرناعقلا ممتنع نہ ہوجیسے: انسان۔
جزء کی تعریف:
    کسی شی کا جز یہ ہے کہ وہ شی اس سے اور اس کے علاوہ دیگر اشیاء سے مرکب ہوجیسے: اینٹ دیوار کا جزء ہے۔
کل کی تعریف:
    جو دو یادوسے زیادہ اجزاء سے مرکب ہوجیسے: دیوار کہ یہ کل ہے کیونکہ یہ بہت سارے اجزاء یعنی اینٹوں سے مل کر بنی ہے۔
فائدہ:
    جن اشیاء پر کلی کا صدق آئے ان کو کلی کی جزئیات اور افراد کہتے ہیں اور جن اشیاء
Flag Counter