Brailvi Books

نصاب المنطق
26 - 144
سبق نمبر: 13
			(۔۔۔۔۔۔مرکب کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
لفظِ مرکب کی دوقسمیں ہیں ۔
۱۔ مرکب تام         ۲۔ مرکب ناقص
۱۔ مرکب تام:
    مَایَصِحُّ السُّکُوْتُ عَلَیْہِ۔
جس پر سکوت درست ہو۔ 

یعنی متکلم نے جب کوئی کلام کیا تو سننے والے کو اسی سے پوری بات سمجھ میں آجائے۔کسی دوسرے لفظ کا انتظار نہ کرنا پڑے۔ جیسے:
زَیْدٌ قَائِمٌ۔
۲۔مرکب ناقص:
    ''مَالاَ یَصِحُّ السُّکُوْتُ عَلَیْہِ''
جس پر سکوت درست نہ ہو،یعنی متکلم نے جب کوئی کلام کیا تو سننے والے کو اسی سے پوری بات سمجھ میں نہ آئے بلکہ کسی دوسرے لفظ کا انتظار کرنا پڑے۔ جیسے::
غُلا مُ زَیْد۔
مرکب تام کی اقسام
مرکب تام کی دو قسمیں ہیں ۔ ۱۔ خبر(قضیہ)         ۲۔ انشاء
۱۔خبر:
    وہ مرکب ہے جس میں صدق وکذب کااحتمال ہو اسے قضیہ بھی کہتے ہیں۔

جیسے:
زَیْدٌ قَائِمٌ۔
Flag Counter