اس اعتبار سے لفظ مفرد کی تین قسمیں ہیں ۔ ۱۔ اسم ۲۔ کلمہ ۳۔ اداۃ
۱۔ اسم:
وہ لفظ مفرد ہے جواپنا معنی خود بتائے اور اس کا صیغہ یعنی ساخت اور ہیئت کسی زمانے پر دلالت نہ کرے جیسے:
زَیْدٌ ، اَلْمَسْجِدُ، اَلصُّبْحُ، فَرَسٌ۔
۲۔کلمہ:
وہ لفظ مفرد ہے جواپنا معنی خود بتائے اور اس کا صیغہ یعنی بناوٹ اور صورت کسی زمانہ معین یعنی ماضی،حال یامستقبل پر دلالت کرے۔جیسے: نَصَرَ(اس نے مدد کی)، یَنْصُرُ(وہ مدد کرتاہے یا کریگا)۔
۳۔اداۃ:
وہ لفظ مفرد ہے جواسم یاکلمہ سے مل کراپنے معنی بتائے۔ جیسے:مِنْ (سے) اِلیٰ(تک)۔
٭٭٭٭٭