نصاب المنطق |
کرتے۔ یعنی ''ز''سے مفہومِ حیوان ''ی''سے مفہومِ ناطق وغیرہ مراد نہیں لیتے۔ ۴۔ لفظ اور معنی دونوں کے اجزا ہوں اور لفظ کاجز معنی کے جز پر دلالت بھی کرے لیکن معنی مرادی کے جز پر دلالت نہ کرے جیسے: عَبْدُاللہِ جب کسی کا علم ہو۔
وضاحت:
لفظ عبداللہ کے اجزا معنی پر تو دلالت کررہے ہیں جیسے: عبد کے معنی بندہ اور اسم جلالت، اللہ ذات باری تعالی پر دال ہے۔ لیکن یہ وہ معنی نہیں جو یہاں عبداللہ سے مقصود ہیں یعنی ذات عبداللہ ۔ ۵۔ لفظ اور معنی دونوں کے اجزا ہوں اور لفظ کا جز معنی مرادی کے جز پر دلالت بھی کرے لیکن یہ دلالت مقصود نہ ہو۔ جیسے: حیوان ناطق جبکہ کسی کا علم ہو۔
وضاحت:
حیوانِ ناطق میں لفظ کے اجزا معنی کے اجزا پر دلالت کررہے ہیں کیونکہ اس شخص کی حقیقت حیوان ا ورناطق ہی ہے مگر عَلم ہونے کی صورت میں وہ دلالت مقصود نہیں کیونکہ نام رکھنے کے بعد ہمارامقصود حیوان سے جاندار ہونا اور ناطق سے مافی الضمیر بیان کرنے والا نہیں بلکہ ان کے مجموعہ سے کسی خاص ذات پر دلالت مقصود ہے۔
*****