Brailvi Books

نصاب المنطق
21 - 144
سبق نمبر: 11
معنی کی وحدت وکثرت کے اعتبار سے لفظ مفرد کی اقسام
اس اعتبا ر سے لفظ مفرد کی دو قسمیں ہیں ۔
۱۔ متحد المعنی         ۲۔ متکثر المعنی
۱۔ متحد المعنی:
    وہ لفظ مفرد جس کا ایک ہی معنی ہو جیسے: زَیْدٌ۔
۲۔ متکثر المعنی:
    وہ لفظ مفرد جس کے ایک سے زائد معنی ہوں جیسے: لفظ عَیْنٌ اس لفظ کے کئی معنی ہیں مثلا آنکھ، پانی کاچشمہ ،جاسوس،گھٹنا وغیرہ۔
متحد المعنی کی اقسام
اس کی تین قسمیں ہیں۔
۱۔عَلَمْ         ۲۔ مُتَوَاطِیْ        ۳۔ مُشَکِّکْ
۱۔عَلَمْ:
    وہ لفظ مفرد ہے جس کا ایک معنی ہو اور و ہ مُتَعَیَّنْ اورخاص ہو جیسے: زید ۔
۲۔مُتَوَاطِی:
    متواطی تواطؤسے مشتق ہے جس کا لغوی معنی ''پورا پورا صادق آنا،متفق ہونا''ہے اور اصطلاح میں اس سے مرادوہ لفظ مفردجس کا معنی مُتَعَیَّنْ اورخاص نہ ہو۔ بلکہ وہ بہت سارے
Flag Counter