Brailvi Books

نصاب المنطق
2 - 144
مرادیہ ہے کہ اس علم کا جاننے والا دوسروں کے مقابلے میں اچھے انداز سے گفتگو کر سکتاہے۔اور نطق باطنی(ادراک) میں نکھارسے مراد یہ ہے کہ اس علم کا جاننے والا اشیاء کے حقائق یعنی ان کی اجناس اورفصول وغیرہ سے واقف ہو جاتاہے۔
نوٹ:
    اس علم کو'' علم میزان'' (ترازو) بھی کہتے ہیں کیونکہ اس علم کے ذریعے عقل ،صحیح اور غلط فکروں میں موازنہ کرتی ہے۔ اسی طرح اس علم کو'' علم آلی'' بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ دوسرے علوم کوحاصل کرنے کیلئے آلہ(ذریعہ) کی حیثیت رکھتاہے۔
٭٭٭٭٭
مشق
 سوال نمبر1:۔منطق کی تعریف،موضوع اور غرض وغایت تحریر کریں۔    

سوال نمبر2:۔منطق کی وجہ تسمیہ بیان کریں۔

سوال نمبر3:۔منطق کو'' علم میزان'' و  ''علم آلی'' کہنے کی وجہ تحریر کریں۔
*.....*.....*.....*
Flag Counter