Brailvi Books

نصاب المنطق
3 - 144
سبق نمبر: 2
(۔۔۔۔۔۔ عِلم اور اس کی اقسام ۔۔۔۔۔۔)
علم کی تعریف:
علم کا لغوی معنی جاننا ہے۔اور اصطلاح میں علم کی تعریف یہ ہے :
'' حُصُوْلُ صُوْرَۃِ الشَّیْءِ فِی الْعَقْلِ"
یعنی کسی شے کی صورت کا عقل میں آنا۔

    اعلی حضرت،امام اہلسنت،مجدددین وملت، حضرت علامہ مولانا امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے علم کی تعریف یوں بیان فرمائی ہے:''علم وہ نور ہے کہ جو شے اس کے دائرے میں آگئی منکشف (یعنی ظاہر) ہوگئی اور جس سے متعلِّق ہوگیا اس کی صورت ہمارے ذہن میں مُرْتَسِمْ(یعنی نقش) ہوگئی ''۔
(ملفوظات اعلی حضرت ص ۱۶۳ نوری کتب خانہ لاہور)
علم کی اقسام
    علم کی دوقسمیں ہیں :         ۱۔ تصور         ۲۔ تصدیق
۱۔تصور:
    وہ علم ہے جس میں حکم نہ پایا جائے جیسے: صرف زید کاعلم۔
۲۔تصدیق:
    وہ علم ہے جس میں حکم پایاجائے جیسے: زید کھڑاہے یا زید کھڑا نہیں ہے۔
حکم کی تعریف:
    ''نسْبَۃُ أَمْرٍ اِلٰی أَمْرٍ آخَرَ اِیْجَاباً اَوْ سَلْباً''
ایک شے کی دوسری شے کی طرف
Flag Counter