Brailvi Books

نصاب المنطق
18 - 144
سبق نمبر: 9
(۔۔۔۔۔۔مفرد کی تقسیمات۔۔۔۔۔۔)
مفرد کی تین طرح سے تقسیم کی جاتی ہے۔

    ۱۔ لفظ ومعنی کے اجزاء ہونے یانہ ہونے کے اعتبار سے۔

    ۲۔ معنی کے مستقل ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے۔

    ۳۔ معنی کی وحدت وکثرت کے اعتبارسے۔
۱۔لفظ ومعنی کے اجزاء ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے مفرد کی اقسام: 

اس اعتبار سے مفرد کی پانچ قسمیں ہیں۔
    ۱۔ لفظ کا جز نہ ہو جیسے: ہمزہ استفہام 

    ۲۔ لفظ کا جز ہو لیکن معنی کا جز نہ ہو۔جیسے: اسم جلالت اللہ اس میں لفظ کے اجزا 

(ا ل ل ہ)تو ہیں مگر معنی (ذات باری تعالی)کے اجزا نہیں کہ وہ اس سے پاک ہے۔

    ۳۔ لفظ اور معنی دونوں کے اجزا ہوں مگر لفظ کا جز معنی کے جز پردلالت نہ کرے جیسے: لفظ زید ۔
وضاحت:
     لفظ زید کے اجزا ز ۔ی ۔د۔ہیں اور معنی(یعنی ذات زید) کے بھی اجزا ہیں جیسے: مفہومِ حیوان،مفہومِ ناطق اور مفہومِ شخص ۔لیکن لفظ کے اجزا معنی کے اجزا پر دلالت نہیں
Flag Counter