''مَا لاَ یُقْصَدُ بِجُزْئِہِ الدَّلاَلۃُ عَلیٰ جُزْءِ مَعْنَاہ،
''وہ لفظ جس کے جز سے اس کے معنی مرادی کے جز پر دلالت کا قصد نہ کیا جائے جیسے: زید ۔
''مَا یُقْصَدُ بِجُزْ ئِہِ الدَّلاَلَۃُ عَلیٰ جُزْءِ مَعْنَاہ،''
وہ لفظ جس کے جز سے اس کے معنی مرادی کے جز پر دلالت کا قصد کیا جائے جیسے:۔عبداللہ کی دلالت'' اللہ کے بندے'' پر،جبکہ یہ عَلم نہ ہو۔
۱۔ لفظ کے اجزا ہوں۔ ۲۔ معنی کے اجزا ہوں۔ ۳۔ لفظ کے اجزا معنی مرادی کے اجزا پردلالت بھی کرتے ہوں۔ ۴۔ اور وہ دلالت مقصود بھی ہو۔
مذکورہ بالا چاروں شرائط کا بیک وقت پایا جانا ضروری ہے اگر ان میں سے کوئی بھی شرط مفقود ہوئی تو اس کا ثبوت نہیں ہوگا ،بلکہ لفظ مفرد ہوگا۔