Brailvi Books

نصاب المنطق
14 - 144
سبق نمبر: 7
(۔۔۔۔۔۔ دلالت لفظیہ وضعیہ کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
    یاد رہے کہ فن منطق میں پچھلے سبق میں ذکر کی گئی چھ دلالتوں میں سے صرف دلالت لفظیہ وضعیہ ہی کا اعتبار ہے اور اسی سے بحث کی جاتی ہے کیونکہ استاذ کے سمجھانے اور طالب علم کے سمجھنے میں آسانی اسی سے ہے۔ جبکہ دلالت غیر لفظیہ کی اقسامِ ثلثہ لفظ ہی نہیں ، حالانکہ افادہ(غیر کو فائدہ پہنچانا) اور استفادہ(غیر سے فائدہ حاصل کرنا) لفظ سے ہوتا ہے اور دلالتِ لفظیہ کی دو قسمیں طبعیہ اور عقلیہ لفظ تو ہیں مگر ان سے بحث نہیں کی جاسکتی کیونکہ انسانی طبیعتیں اور عقلیں مختلف ہیں لہذا یہاں دلالت لفظیہ وضعیہ کی اقسام کو بیان کیا جاتا ہے ۔

اس کی تین اقسام ہیں:
۱۔ دلالت لفظیہ وضعیہ مطابقیہ        ۲۔ دلالت لفظیہ وضعیہ تضمنیہ

 	      ۳۔ دلالت لفظیہ وضعیہ التزامیہ
۱۔ دلالت لفظیہ وضعیہ مطابقیہ:
    وہ دلالت لفظیہ وضعیہ جس میں لفظ اپنے پورے معنی'' موضوع لہ'' پر دلالت کرے جیسے: چاقو کی دلالت پھل اور دستے پر۔
۲۔ دلالت لفظیہ وضعیہ تضمنیہ:
    وہ دلالت لفظیہ وضعیہ جس میں لفظ اپنے معنی ''موضوع لہ'' کے صرف جزء پر دلالت کرے جیسے: لفظ چاقو کی دلالت صرف دستے یا پھل پر۔
Flag Counter