Brailvi Books

نصاب المنطق
15 - 144
۳۔ دلالت لفظیہ وضعیہ التزامیہ:
    وہ دلالت لفظیہ وضعیہ جس میں لفظ اپنے معنی ''موضوع لہ'' کے لازم پر دلالت کرے(۱) جیسے: لفظ ِسورج کی دلالت دھوپ پر۔
وضاحت:
    جیسے: کوئی شخص کہتاہے کہ میں نے بازار سے چاقو خریدا تو اس وقت لفظ چاقو کی دلالت پورے چاقو پر ہوگی لہذا یہ دلالت مطابقیہ ہے اور اگر وہ یہ کہے کہ میں نے چاقو کو تیز کیا تو اس وقت لفظ چاقو کی دلالت صرف پھل پر ہوگی دستے پر نہیں ۔لہذا یہ دلالت تضمنیہ ہے اور اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میرے گھر میں شام تک سورج رہتاہے تو اس وقت اسکی مراد یہ ہے کہ دھوپ میرے گھر میں شام تک رہتی ہے اور دھوپ نہ توسورج کا کل ہے نہ جزوبلکہ لازم ہے لہذا یہ دلالت التزامیہ ہے۔
فائدہ:
    ''دلالت مطابقیہ'' ــ دلالت تضمنیہ اورالتزامیہ کے بغیر پائی جا سکتی ہے لیکن یہ دونوں دلالتیں ''دلالت مطابقیہ ''کے بغیر نہیں پائی جاسکتیں۔ جیسے: لفظ اللہ کی دلالت ذات باری تعالی پر دلالت مطابقیہ توہے لیکن دلالت تضمنیہ نہیں ہوسکتی کیونکہ اللہ تعالی کی ذات کا کوئی جزہی نہیں ،اسی طرح اگرکسی شی کا لازم نہ ہو تو پھر دلالت التزامیہ نہیں بلکہ دلالت مطابقیہ پائی جائے گی مثلا اگر فرض کر لیا جائے کہ زید کا کوئی لازم نہیں ہے تواس وقت لفظ
______________________

(1)...جیسے: لفظ نبی كا معنی موضوع لہ مُخْبِر عن الْغَیْب, یعنی غیب كی باتیں بتانے والا ہے اور "غیب كی باتیں بتانے والے" كے لیے "غیب كی باتیں جاننے والا" ہونا لازم ہے, تو لفظِ نبی كی دلالت "غیب جاننے والے پر" دلالتِ التزامی ہے اور جاننے والا مدلولِ التزامی ہےـ
Flag Counter