العقلُ موجودٌ ۔وکلُّ موجودٍ مشارٌالیہ۔ فالعقلُ مشارٌالیہ۔
اسی طرح انسان کی تصویر دیکھ کرکہنا ، یہ انسان ہے ۔اور ہرانسان ناطق ہے۔ لہذا یہ ناطق ہے۔
قیاس برھانی کی دوقسمیں ہیں:
۱۔ دلیل لِمِّی ۲۔ دلیل اِنِّی
جس قیاس میں حدِ اوسط نتیجے کے جاننے کیلئے علت بننے کے ساتھ حقیقت میں بھی نتیجے کیلئے علت ہواسے دلیل لمی کہتے ہیں۔جیسے گھر میں آگ جل رہی ہے۔ جہاں آگ جلتی ہے وہاں دھواں اٹھتاہے ۔پس گھر سے دھواں اٹھ رہاہے۔ اس مثال میں آگ (جو حداوسط ہے) سے ہمیں دھواں کے اٹھنے کا علم ہوا اسی طرح حقیقت میں بھی آگ دھواں کیلئے علت ہے لہذا یہ قیاس دلیلِ لمی ہے۔