| نصاب المنطق |
ہوناہے یہی نشہ کی علت ایک دوسری جزئی ''بھنگ'' میں نظرآئی تواس ''علتِ مشترکہ'' کی وجہ سے حرام ہونے کا حکم بھنگ پر بھی لگادیا گیا۔
تمثیل میں چار چیزوں کا ہونا ضروری ہے :
۱۔ مقیس علیہ ( جس پر قیاس کیا گیاہو)
۲۔ مقیس ( جس کو قیاس کیا گیا ہو)
۳۔ علت
۴۔حکم ،مذکورہ مثال میں'' خمر'' مقیس علیہ۔ ''بھنگ'' مقیس۔ ''نشہ'' علت۔ اور''حرام'' ہونا حکم ہے۔نوٹ:
استقراء وتمثیل سے حاصل ہونے والا علم ظنی ہوتاہے۔ استقراء سے اس لئے کہ ممکن ہے اس کلی کی کوئی ایسی جزئی بھی ہو جس میں وہ خاص وصف نہ پایا جاتاہواوروہ ہماری تلاش میں نہ آئی ہو اور تمثیل سے اس لیے کہ ہوسکتاہے جس چیز کوحکم کیلئے علت قراردیاگیا ہے وہ علت نہ ہوبلکہ علت کوئی اور ہو۔
٭٭٭٭٭