نصاب المنطق |
کرے اور اس میں وضع اور طبیعت کا دخل نہ ہو۔جیسے: دیوار کے پیچھے سے سنائی دیئے جانے والے لفظ ''دیزدیز'' کی دلالت بولنے والے کے وجود پر۔اس مثال میں لفظ ''دیزدیز'' دال اور ''بولنے والے کا وجود'' مدلول ہے۔
فائدہ:
لفظ ِدیز کی قید اس وجہ سے لگائی کہ اگرلفظِ موضوع بولا جاتا تودو دلالتیں اکٹھی ہو جاتیں ایک عقلیہ اور دوسری وضعیہ،اس لئے لفظِ دیز ذکر کرکے اس بات کو واضح کیا کہ یہ دلالت صرف دلالتِ لفظیہ عقلیہ ہے نیز دیوار کے پیچھے کی قید اس وجہ سے لگائی کہ اگر سامنے ہو تو دلالت نہیں رہے گی بلکہ مشاہدہ ہو گا ۔
۴۔ دلالت غیر لفظیہ وضعیہ:
وہ دلالت غیر لفظیہ جس میں دال اپنے مدلول پر واضع کی وضع کی وجہ سے دلالت کرے۔ جیسے: سگنل کی لال بتی کی دلالت رکنے پر،سبز بتی کی دلالت چلنے پر۔
۵۔ دلالت غیر لفظیہ طبعیہ:
وہ دلالت غیر لفظیہ جس میں دال کی اپنے مدلول پر دلالت طبیعت کے چاہنے کی وجہ سے ہو۔ جیسے: آنسو ؤں کے بہنے کی دلالت غم پر۔
۶۔ دلالت غیر لفظیہ عقلیہ:
وہ دلالت غیر لفظیہ جس میں دال کی اپنے مدلول پر دلالت محض عقل کے چاہنے کی وجہ سے ہو اور اس میں وضع اور طبیعت کا دخل نہ ہو۔ جیسے: دھوپ کی دلالت سورج کے نکلنے پر۔
٭٭٭٭٭