قیاس کی تقسیم دو اعتبار سے کی جاتی ہے (۱)صورت کے اعتبارسے(۲)مادہ کے اعتبارسے۔
صورت کے اعتبار سے قیاس کی تقسیم:
اس اعتبار سے قیاس کی دو اقسام ہیں:
قیاس اقترانی:
وہ قیاس ہے جس میں نتیجہ یا نتیجہ کی نقیض بعینہ مذکور نہ ہو ۔ جیسے
أَلْعَالَمُ مُتَغَیِّرٌ وَکُلُّ مُتَغَیِّرٍ حَادِثٌ۔
وضاحت:
یہ قیاسِ اقترانی ہے جسکا نتیجہ
اَلْعَالَمُ حَادِثٌ
بعینہ مذکور نہیں بلکہ اجزاء کی صورت میں قیاس کے دونوں مقدمات میں مذکور ہے۔
قیاس اقترانی کی اقسام
اس کی دوقسمیں ہیں: ۱۔قیاس اقترانی حملی ۲۔ قیاس اقترانی شرطی
۱۔ قیاس اقترانی حملی:
وہ قیاسِ اقترانی ہے جوصرف قضایا حملیہ سے مرکب ہو۔ جیسے:
أَلْعَالَمُ مُتَغَیِّرٌ