Brailvi Books

نصاب المنطق
115 - 144
شکل:
    حداوسط کواصغر اوراکبر کے ساتھ رکھنے سے جو ہیت حاصل ہوتی ہے اسے شکل کہتے ہیں۔
نتیجہ:
    مقدماتِ قیاس کو تسلیم کر لینے کے بعد جس قضیہ کو ماننا پڑے اسے نتیجہ کہا جاتاہے۔ جیسے:
اَلْعَالَمُ حَادِثٌ۔
نتیجہ نکالنے کا طریقہ:
    صغری اور کبری سے حدا وسط کو حذف کردینے کے بعد جو باقی رہے گاوہی نتیجہ ہے۔ جیسے عالم متغیرہے اور ہرمتغیر چیز حادث ہے اس میں سے حداوسط (متغیر) کو حذف کردینے کے بعد عالم حادث ہے یہ باقی بچے گا اوریہی نتیجہ ہے۔
٭٭٭٭٭
Flag Counter